مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست اڈاماوا میں مقامی رہائشیوں کے مطابق سلفی وہابی بوکوحرام دہشت گردوں نے دو دیہات سے درجنوں مزید لڑکیوں اور خواتین کو اغوا کر لیا ہے۔اغوا کی یہ وارداتیں حکومت کی جانب سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کے اعلان کے بعد ہوئی ہیں۔ حکومت پرامید ہے کہ مذاکرات کے پس منظر میں بوکو حرام اپریل میں اغوا کی گئی 200 سے زائد لڑکیوں کو رہا کر دے گی۔ تاہم بوکو حرام نے ابھی تک حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی۔ بورنو ریاست میں ایک بورڈنگ سکول سے لڑکیوں کے اغوا کے واقعے کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔ بورنو بوکو حرام کا گھڑ ہے جہاں پر پڑوسی ریاستوں اڈاماوا اور یوبی سمیت پچھلے ایک سال سے ایمرجنسی نافذ ہے۔
نائجیریا
نائجیریا میں سلفی وہابی بوکوحرام دہشت گردوں نے مزيد لڑکیوں اور عورتوں کو اغوا کرلیا
مہر نیوز/24 اکتوبر/ 2014 ء :نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست اڈاماوا میں مقامی رہائشیوں کے مطابق سلفی وہابی بوکوحرام دہشت گردوں نے دو دیہات سے درجنوں مزید لڑکیوں اور خواتین کو اغوا کر لیا ہے۔
News ID 1842848
آپ کا تبصرہ